نئی دہلی،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خارجہ سشما سوراج اس ماہ کے اخیر تک ڈھاکہ میں مشترکہ مشاورت کمیشن کی میٹنگ میں حصہ لینے بنگلہ دیش کے دورے جائیں گی۔سشما کا دو دوزہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بنگلہ دیش میں ہزاروں روہنگیا مسلمان پناہ لے رہے ہیں۔ میانمار کے رکھائین میں وہاں کی فوج کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کی وجہ سے بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری شہید الحق نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جمعہ کو کہا کہ وزیر 23اور24 اکتوبر کو میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے ڈھاکہ جائیں گی۔